سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

ترکی کے ساتھ رکنیت سے متعلق مذاکرات ختم کر دئیے جائیں، یورپی پارلیمنٹ

برسلز(نیوز ڈیسک)یورپی پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ترکی کے ساتھ کئی برسوں سے جاری اور گزشتہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار ترکی کی یورپی یونین میں ممکنہ رکنیت سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ ختم کر دیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں منظور کردہ ایک قرارداد میں صدر رجب طیب ایردوآن کے دور میں ترکی میں کئی پہلوں سے سیاست اور جمہوریت کے آگے کے بجائے پیچھے کی طرف سفر کا حوالہ دیا گیا۔ اس قرارداد کی تین سو ستر ارکان نے حمایت اور ایک سو نو نے مخالفت کی جبکہ ایک سو تینتالیس ارکان نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔ یورپی کمیشن کے لیے اس قرارداد پر عمل درآمد قانونا لازمی نہیں ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل