سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

مودی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرونگا، راہول گاندھی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ میںوزیر اعظم نریندر مودی کی طرح میں جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق راہول نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ 2019میں جیسے ہی کانگریس حکومت قائم ہوتی ہے تمام ماہی گیروں کیلئے دہلی میں ان کی علیحدہ وزارت ہوگی اور میں مودی جی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔راہول گاندھی نے کہا کہ دہلی حکومت میں قومی سطح پر سرکاری ملازمتوں میں 33فیصد ریزرویش دیا جائیگااور ان میں ماہی گیر طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی ہونگی۔راہول گاندھی نے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے مسئلے پر وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس برسراقتدار آئی توجی ایس ٹی پر نظر ثانی کرکے اسے آسان بنایاجائے گا۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل