حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

عالمی سطح پر ہر چوتھی انسانی موت کی وجہ ماحولیاتی تباہی ہے ، اقوام متحدہ

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ دنیا بھر میں قبل از وقت انسانی اموات میں سے ایک چوتھائی ہلاکتوں کی وجہ ماحولیاتی تباہی کا عمل بنتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کی گئی کرہ ارض کی تشویشناک صورت حال سے متعلق اس رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر ان پچیس فیصد اموات کا سبب انسانوں ہی کی پیدا کردہ آلودگی اور ماحولیاتی نقصانات بنتے ہیں۔ اس رپورٹ کو گلوبل اینوائرمنٹ آٹ لک یا جی ای او کا نام دیا گیا ہے، جو 70 سے زیادہ ممالک کے ڈھائی سو سے زائد سائنسدانوں نے چھ سالہ تحقیق کے بعد تیار کی ہے۔ اس رپورٹ میں امیر اور غریب ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج، ماحولیاتی آلودگی، بھوک کے مسئلے، غربت اور بیماریوں سمیت بہت سے امور کا احاطہ کیا گیا ۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ... تفصیل