سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

بھارت میں پل کا ایک حصہ گرنے سے دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک،34زخمی

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارت کے شہر ممبئی میں راہگیروں کیلئے بنائے جانے والے پل کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ مقامی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا، پل پر مرمت کا کام جاری تھا جس کے دوران حادثہ پیش آیا۔واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔یہ پیڈسٹرین برج 1984 میں قائم کیا گیا تھا اور روزانہ لاکھوں افراد اس پل کو سڑک عبور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔متعلقہ حکام نے واقعہ کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل