آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات بہتر انداز میں جاری ہیں، ٹرمپ

Donald trump

واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے کے خاتمے کے لیے ایک مناسب سمجھوتا طے پانے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی سلسلہ بہتر انداز میں جاری ہے۔ا±دھر امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی ڈیل جلد طے کر لی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہاکہ ان مذاکرات میں امریکا جو چاہتا ہے، وہ حاصل کر لیا جائے گا۔ ادھر امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی ڈیل جلد طے کر لی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کے تازہ بیان کے باوجود امریکی و چینی مندوبین مذاکرات میں کئی متنازعہ معاملات کا مناسب حل تلاش کرنے میں بظاہر ناکام دکھائی دیتے ہیں اور اس باعث کسی سمجھوتے کے حصول میں تاخیر ہو رہی ہے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل