وزیراعظم کا نوٹس،سٹیزن پورٹل پر 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم              سوات ایئرپورٹ 20 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان              اقوام متحدہ کا امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی کیلئے اعلیٰ اعزاز              شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں تین تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا              جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب نے آصف زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا              بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھر علاج کی سہولت دینے کااعلان              لاہور: عید کے روز ریلوے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان              رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

یورپی یونین سے اخراج میں تاخیر کی برطانوی وزیراعظم کی قرار داد پارلیمنٹ میں منظور

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ کے سرپہ لٹکی بریگزٹ کی تلوار کچھ عرصے کے لیے ٹل گئی، یورپی یونین سے اخراج میں تاخیر کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی قرار داد پارلیمنٹ نے منظور کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریگزٹ میں مشروط تاخیر کی قرار داد کے حق میں 412 اور مخالفت میں 202 ووٹ ڈالے گئے، قرار داد میں وزیراعظم تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل پر تیسری بار ووٹنگ کی تجویز بھی شامل ہے۔ ڈیل 20 مارچ تک منظور ہو جائے تو بریگزٹ 30 جون تک موخر کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم تھریسامے پہلے تیسری بریگزٹ ڈیل پارلیمنٹ سے منوانے کی کوشش کریں گی اگر کامیاب رہیں تو تین ماہ، ناکام رہیں تو یورپی یونین سے دو سال تک آرٹیکل ففٹی کو توسیع دینے کا مطالبہ کریں گی۔لیبر پارٹی کی آرٹیکل 50 کے نفاذ میں توسیع کی قرار داد اور متبادل بریگزٹ پلان کی قرار داد بھی مسترد کردی گئی، اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کی پیش کی گئی قرار داد کے حق میں 302 اور مخالفت میں 318 ووٹ پڑے۔

مزید خبر یں

جدہ(نیوز ڈیسک) سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ... تفصیل

تہران(نیوزڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کا اپنی فوج مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ نے خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران سے حسن سلوک پر مبنی اقدامات اٹھائے لیکن اب ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے قریب تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایرانی سپاہ پاسداران کا براہ راست ہاتھ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد ... تفصیل