مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

ایران اوراس کی حامی ملیشیاوں کے انخلاءسے شام کا بحران حل ہوگا،سعودی عرب

adil al jabair

برسلز(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں جاری بحران کے حل کا مطلب ہے کہ وہاں سے ایران اوراس کی حامی ملیشیا کو نکال دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں شام کی تعمیر کے لیے منعقدہ ڈونر کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیر نے کہا کہ شام میں دستور سازی کے بعد نئے سیاسی عمل پر سب کا اجماع ہے۔انہوں نے شامی پناہ گزینوں کی محفوظ اور باعزت واپسی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ شام کے مستقبل کے حوالے سے برسلز میں منعقدہ کانفرنس سے شام کے بحران کے دیر پا حل، خطے اور شام کے شام کے سیاسی تنازع کے حل میں مدد ملے گی۔عادل الجبیر نے کہا کہ برسلزمیں ہونے والے اجلاس میں شام میں سیاسی بحران کے حل کے لیے دستوری کونسل کی تشکیل اور اس کے بعد ملک میں تمام نمائندہ قوتوں کے اشتراک سے سیاسی عمل شروع کرنے پر زور دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ برسلز کانفرنس میں پناہ گزینوں کی محفوظ اور باعزت واپسی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ... تفصیل