رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

فرانس کا جیش محمد کے بانی مولانا مسعود اظہر کے تمام تر اثاثے منجمد کرنے کا اعلان

پیرس (نیوز ڈیسک)فرانسیسی حکومت نے جیش محمد کے بانی اور رہنما مسعود اظہر کے تمام تر اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے اورکہاہے کہ مسعود اظہر کو یورپی یونین کی مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کی طرف سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں جیش محمد کے بانی مسعود اظہر کے تمام تر اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق فرانس اس حوالے سے دیگر یورپی ممالک کے ساتھ بھی مذاکرات کرے گا اور کوشش کی جائے گی کہ مسعود اظہر کو یورپی یونین کی اس فہرست میں شامل کیا جائے، جس میں ان افراد کو شامل کیا جاتا ہے، جن پر شبہ ہو کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل