آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

ایران کے مغربی شہر اہواز کی گیس پائپ لائن میں دھماکا،پانچ افرادہلاک

تہران (نیوز ڈیسک)ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز کے قریب سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے اور آگ سے کم از کم پانچ افراد مارے گئے ۔ قریبی سڑک سے گزرنے والی چار موٹر گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آ کر تباہ ہوئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی انتظامیہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ پائپ لائن کے دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ زخمیوں کی تعداد غیر واضح ہے۔ دوسری جانب ایرانی صوبے خوزستان کے گورنر جمال عَلمی نیسی کے مطابق گیس پائپ لائن میں ہونے والا دھماکا کوئی تخریبی یا دہشت گردانہ کارروائی نہیں بلکہ یہ گیس کے اخراج کے سبب ہوا۔ اہواز شہر خوزستان صوبے کا دارالحکومت ہے۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل