سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

نیوزی لینڈ کے اسلحہ قوانین تبدیل ہونگے، وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے میں 49 افراد کی موت کے بعد ملک کے گن لا (اسلحہ قوانین)کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ 28 سالہ آسٹریلوی نژاد برینٹن ٹیرنٹ نے نومبر 2017 میں بندوق کا لائسنس حاصل کیا، جس نے اسے اسلحہ خریدنے کی اجازت دی اور اسے 2 مساجد میں حملے میں استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ ہتھیاروں میں زیادہ خطرناک بنانے کے لیے اس میں تبدیلی کی گئی، لہذا نیم خودکار ہتھیاروں کی پابندی پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت آپ کو ایک بات بتانا چاہتی ہوں کہ ہمارے ہتھیاروں کے قانون تبدیل ہوں گے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل