آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

شمالی کوریا سے مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں،امریکی وزیرخارجہ کا عندیہ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ امریکا کے مذاکرات کا سلسلہ بحال ہو سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہنوئی میں شمالی کوریائی لیڈر نے واضح کیا تھا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کی آزمائش کا سلسلہ دوبارہ نہیں شروع کریں گے۔ پومپیو کے مطابق امریکا کو پوری توقع ہے کہ چیئرمین کم جونگ ان اپنے الفاظ پر قائم رہیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کا بیان شمالی کوریائی نائب وزیر خارجہ چو ہون سوئی کے بیان کے تناظر میں سامنے آیا ۔ سوئی نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کا کسی بھی صورت میں امریکا کے سامنے جھکنے کا ارادہ نہیں اور نہ ہی ایسے مذاکرات میں تسلسل کا خواہشمند ہے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل