مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

مسلمان مخالف نفرت ،ہرطرح کے تعصب اوردہشتگردی کےخلاف متحد ہوناچاہیے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نیوزی لینڈ حملے کی مذمت

نیویارک(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ میں حملے کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردحملے سے صدمہ پہنچاتمام ممالک کو عدم برداشت،تشدد اور انتہاپسندی کےخلاف بہترطریقے سے کام کرناہوگا۔نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی دومساجدمیں نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے حوالے سے سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈکی حکومت اور عوام سے اظہارہمدردی کیا۔ رکن ممالک کے سفراءنے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید افراد کی یاد میں کھڑے ہوکرخاموشی اختیارکی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اسلام کے بارے میں منفی تاثرکی روک تھام اور عدم برداشت اورہرطرح کی پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت کااعادہ کیا،عالمی ادارے کے سربراہ نے مساجداورتمام مذہبی مقاما ت کاتقدس برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ جمعہ کے مقدس روز کے موقع پر مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے اس سانحے پراسلامی برادری کے ساتھ یکجہتی کااظہارکریں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مسلمان مخالف نفرت اورہرطرح کے تعصب اوردہشت گردی کے خلاف متحد ہوناچاہیے

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ... تفصیل