وزیراعظم کا نوٹس،سٹیزن پورٹل پر 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم              سوات ایئرپورٹ 20 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان              اقوام متحدہ کا امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی کیلئے اعلیٰ اعزاز              شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں تین تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا              جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب نے آصف زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا              بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھر علاج کی سہولت دینے کااعلان              لاہور: عید کے روز ریلوے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان              رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

یمنیوں کا درد رکھنے والے عرب اتحاد کی مدد کریں،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ ان کا ملک یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لئے سرگرم عرب اتحاد کی حمایت کرتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ یمن میں عرب اتحاد کی مدد کرنا اس لئے ضروری ہے کہ مبادہ یمن ایرانی تسلط میں نہ چلا جائے اور ایک ریاست نہ بن سکے کہ جسے ایران کا کرپٹ حکومتی ٹولہ اپنی مرضی سے چلا سکے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن اور اس کے عوام کے لئے اربوں ڈالر کی امداد دی ہے۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل درآمد کرایا جائے۔ جن لوگوں کو یمنیوں کے حقوق اور زندگی کی فکر لاحق ہے،انہیں چاہئے کہ وہ سعودی قیادت میں عرب اتحاد کی مدد کریں۔ انھوں نے امریکی کانگریس کے ان ارکان پر کڑی تنقید کی کہ جو یمن میں سرگرم عرب اتحاد کی امداد رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبر یں

جدہ(نیوز ڈیسک) سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ... تفصیل

تہران(نیوزڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کا اپنی فوج مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ نے خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران سے حسن سلوک پر مبنی اقدامات اٹھائے لیکن اب ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے قریب تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایرانی سپاہ پاسداران کا براہ راست ہاتھ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد ... تفصیل