سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

آسٹریلیامیں مسلمان مخالف سینیٹر کو نوجوان نے انڈا دے مارا،مارپیٹ کے بعد گرفتار

کینبرا (نیوزڈیسک)آسٹریلیا کے نسل پرست اور مسلمان مخالف سینیٹر فریسر ایننگ کی جانب سے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کا ذمہ دار پناہ گزینوں کو قرار دینے پر ایک نوجوان نے غصے میں آکر بطور احتجاج ان کے سر پر انڈا دے مارا۔جس پر سینیٹر فوری طور پر مڑے اور لڑکے کو تھپڑ اور لاتوں سے مارنے لگے، جس پر آس پاس موجود لوگوں نے سینیٹر کو پکڑ کر قابو کیا۔جبکہ دیگر 2 افرد نے لڑکے کو بری طرح زدوکوب کر کے زمین پر بھینک دیا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک سفید فام نوجوان اپنے موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے سینیٹر کے قریب آیا اور ان کے سر پر انڈا دے مارا۔جس پر سینیٹر فوری طور پر مڑے اور لڑکے کو تھپڑ اور لاتوں سے مارنے لگے، جس پر آس پاس موجود لوگوں نے سینیٹر کو پکڑ کر قابو کیا۔جبکہ دیگر 2 افرد نے لڑکے کو بری طرح زدوکوب کر کے زمین پر بھینک دیا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 49 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد سینیٹر فریسر نے ایک بیان جاری کیا تھا۔جس میں انہوں نے حملے کی مذمت کرنے کے ساتھ ساری ذمہ داری نیوزی لینڈ میں آنے والے پناہ گزینوں پر عائد کی تھی۔اس کے ساتھ انہوں نے متاثرین سے ہمدردی کرنے کے بجائے مسلمانوں کو دنیا بھر میں دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دیا جبکہ نسل پرست سینیٹر نے اسلام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اشتعال انگیز مذہب کہا اور فاشزم سے تشبیہہ دی۔آسٹریلوی سینیٹر کے اس متنازع ترین بیان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نہ صرف ان کے اپنے ملک کے شہریوں بلکہ آسٹریلیوی وزیراعظم نے بھی ان کے اس بیان کو نفرت انگیز قرار دیا تھا۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل