سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی غزہ کی امداد میں رکاوٹیں نہ ڈالیں، انتونیو گوٹیرس

نیویارک(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو امداد کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس چاہتے ہیں کہ غزہ کے علاقے کو امدادی سامان کی فراہمی اور وہاں کے باشندوں کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے عالمی اور علاقائی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو کامیاب بنایا جائے۔ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی ان مساعی میں رخنہ نہ ڈالیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈگریک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور مصر مل کر غزہ کے عوام کی مدد کی کوشش کررہے ہیں۔ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو ایک دوسرے کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے بجائے باہمی تعاون سے کام لینا ہوگا۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل