سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

ارکان پارلیمنٹ نے حمایت نہ کی بریگزٹ ڈیل میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں، برطانوی وزیر اعظم کا انتباہ

british prime minister

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ملکی ارکان پارلیمان کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے بریگزٹ ڈیل کی حمایت نہ کی تو امکان ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل میں مزید کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مے نے کہا کہ جمعرات سے شروع ہونے والی یورپی یونین کی سمٹ سے قبل اگر موجودہ حالت میں بریگزٹ ڈیل کو منظور نہ کیا گیا، تو انہیں یورپی یونین سے ایک مختصر توسیع کی درخواست کرنا پڑے گی۔کئی مہینوں کی کوششوں کے باوجود برطانوی پارلیمان مے کی بریگزٹ ڈیل سے متفق نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے خدشات ہیں کہ برطانیہ کسی ڈیل کے بغیر بھی یورپی یونین سے الگ ہو سکتا ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل