پشاور: احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا 2 روز کے لیے او پی ڈی کھولنے کا اعلان              ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا              گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا              اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12.25 فیصد کردی گئی              نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر,2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا              جعلی ڈگری کیس ،پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانی و متفرق درخواستیں خارج              حکومتِ پنجاب کا چندہ جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم              نواز شریف نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا              اپوزیشن کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلیے اے پی سی بلانے کا اعلان       
تازہ تر ین

اقوام متحدہ کا بحرین میں 138 افراد کی شہریت منسوخ کرنے پر تحفظات کا اظہار

نیویارک (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے بحرین کی جانب سے مبینہ طور پر بحرین حزب اللہ تنظیم سازی کے جرم میں 138 افراد کی شہریت منسوخ کرنے پر سخت تحفظات کا اظہار کردیا۔واضح رہے کہ بحرین کی ایک عدالت نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی طرز پر بحرین حزب اللہ تنظیم تشکیل دینے کی سازش میں 138 افراد کی شہریت منسوخ کرتے ہوئے انہیں قید کی سزائیں سنادیں۔انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عدالتی فیصلے کو انصاف کے ساتھ مذاق قرار دیا تھا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر مائیکل بیچلٹ نے کہا کہ بحرین کی عدالت میں مجرم قرار دیئے جانے والوں میں 17 کم عمر لڑکے ہیں جن کی عمریں 15 سے 17 برس ہے۔انہوں نے کہا کہ بحرین میں قانون کے اطلاق پر سخت تحفظات جنم لے چکے ہیں خاص طور پر اجتماعی ٹرائل کے ذریعے سزائیں سنانے کے عمل میں شفافیت مشکوک ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریت منسوخ کرنے کا عمل یکطرفہ اور تفریق کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے اس طرح متاثرہ شخص کے اہلخانہ ایسے حالات کا شکار ہو سکتے ہیں جہاں ان کے انسانی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہریت منسوخ کرنا عالمی قوانین کے منافی ہے۔انسانی حقوق کی چیف نے مجرم قرار دیے گئے افراد کے خلاف غیرانسانی سلوک سے متعلق رپورٹس پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بحرین اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے منافی اقدامات کی روک تھام کے لیے فوری اقدام اٹھائے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ نے مطالبہ کیا کہ بحرین حکام تمام الزامات کی تحقیقات کرے اور ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کرے۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سزاو¿ں کو عالمی عدالتی معیارات کے منافی قرار دیا تھا۔پراسیکیوٹر احمد الحمدی نے بتایا تھا کہ 69 مجروں کو عمرقید، 39 کو 10 برس 23 کو 7 برس جبکہ دیگر کو 3 اور 5 برس قید کی سزا سنائی گئی۔

مزید خبر یں

اوکلاہوما(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست اوکلاہوما میں تیز ہواﺅں کے ساتھ طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی۔مختلف حادثات میں درجنوں زخمی ہوئے جبکہ انتظامیہ نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما سمیت نبراسکا، کینساس و دیگر مختلف ریاستوں میں بھی طوفانی بگولے دیکھے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل کشی کی دھمکی پر مبنی بیان سے ایران ختم نہیں ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جواد ظریف نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایرانی ہزار صدیوں سے کھڑ ے ہیں جبکہ ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی عالمی تنظیم ”مسلم ورلڈ لیگ “نے کرائسٹ چرچ میں مسجد النور میں شہید ہونیوالے افراد کے دو خاندانوں کو گھر خرید کر دینے جبکہ باقی شہداءکے لواحقین اور زخمیوں کو رواں سال اپنے خرچ پر حج ... تفصیل