نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

سعودی ولی عہد کی جدہ کی 56 تاریخی عمارتوں کی مرمت کی ہدایت

M.bin salman

الریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ شہرکی 56 پرانی تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے ان کی مرمت کا حکم دیا ہے۔ ان عمارتوں مرمت کے منصوبے کےلئے 50 ملین ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد کی طرف سے جدہ کی بوسیدہ ہونے والی تاریخی عمارتوں کی مرمت کا حکم دینے کا مقصد ان مقامات کو تحفظ فراہم کرنا اور قومی ثقافتی ورثے کے وجود کو ختم ہونے سے بچانا ہے۔سعودی ولی عہد کی طرف سےجدہ کی پچاس سے زیادہ تاریخی عمارتوں کی مرمت اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت کی ہدایات اور سعودی عرب کے اقتصادی ترقی کے ویژن 2030ء کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی عرب کے قومی ورثے بالخصوص جدہ کے تاریخی اور تہذیبی آثار کو زوال پذیر ہونےسے بچانا اور شہرکی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان مملکت کی تاریخی عمارتوں کے تحفظ میں گہری دلچسپی رکھتےہیں۔ ان کی گڈ گورننس کی ایک زندہ مثال ان کا مملکت کی تاریخ اور تہذیب کو زندہ رکھنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری رکھنا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر جدہ شہری کی تاریخی یادگاروں کی مرمت کام کام سعودی وزارت ثقافت کےزیراہتمام کیا جائےگا۔ قبل ازیں وزارت ثقافت کی طرف سے ولی عہد سے کہا گیا تھا کہ وہ تاریخی عمارتوں کے تحفظ اور ان کی مرمت کے لیے نئے منصوبوںکی منظوری دیں۔ ولی عہد کی طرف سے ہدایات کے بعد تعمیراتی ماہرین کی زیرنگرانی جدہ شہر اور اس کی پرانی کالونیوں میں موجود سیکڑوں سال پرانی عمارتوں کی مرمت کی جائے گی۔ ان میں سے بعض مکانات اور عمارتیں 500 سال پرانی بتائی جاتی ہیں۔سعودی عرب کےوزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے جدہ کی 56 تاریخی عمارتوں کی مرمت اور ان کی بحالی کے لیے بجٹ کی منظوری کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی حکومت ملک میں موجود قومی ورثے کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

مزید خبر یں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے اپنے بیجنگ حکومت کے ساتھ تعلقات کی حقیقت کو چھپاتی ہے۔ جب ہواوے کمپنی یہ کہتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کرتی تو یہ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کی افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کے دوران گرفتار ہونے والے امریکی شہری جان واکر لنڈھ کو امریکی وفاقی عدالت سے رہا کر دیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیل حکام نے بتایاکہ جان لنڈھ اپنی 20 سالہ قید کے 17 سال ... تفصیل