نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

تناو کے باوجود امریکا کے ساتھ جنگ نہیں ہو گی، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

Iran supreme leader Ayatullah Ali Khamenei

تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ تناو کے باوجود امریکا کے ساتھ جنگ نہیں ہو گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا ملک کے اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تناو کے باوجود تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ کبھی نہیں ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا بخوبی جانتا ہے کہ جنگ اسکے مفاد میں نہیں، جب تک امریکا اپنا رویہ نہیں بدلے گا اسکے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔امریکا نے ایران سے درپیش ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے لڑاکا طیارے اور طیارہ بردار بحری بیڑے کو مشرقِ اوسط میں بھیجا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف تند وتیز بیانات جاری کر رہے ہیں جبکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ان جنگی تیاریوں کے برعکس کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ تو ان کی کوئی جنگ نہیں ہونے جارہی ہے۔ایرانی سپریم لیڈرنے ملک کے اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان آمنا سامنا کسی فوجی مڈ بھیڑ کے بجائے دراصل عزم کا امتحان ہے۔انھوں نے کہا یہ ٹاکرا کوئی فوجی نہیں کیونکہ کوئی جنگ تو ہو نہیں رہی ہے۔ نہ تو ہم اور نہ وہ ( امریکی) جنگ چاہتے ہیں۔وہ اس کو بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ یہ جنگ ان کے مفاد میں نہیں ہوگی۔

مزید خبر یں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے اپنے بیجنگ حکومت کے ساتھ تعلقات کی حقیقت کو چھپاتی ہے۔ جب ہواوے کمپنی یہ کہتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کرتی تو یہ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کی افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کے دوران گرفتار ہونے والے امریکی شہری جان واکر لنڈھ کو امریکی وفاقی عدالت سے رہا کر دیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیل حکام نے بتایاکہ جان لنڈھ اپنی 20 سالہ قید کے 17 سال ... تفصیل