نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

تیل بردار بحری جہازوں پرتخریب کاری کے حملے میں ایران نواز ملیشیاﺅں کا ہاتھ ہے‘امریکاکا الزام

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو یقین ہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات کے قریب سمندر میں تیل بردار بحری جہازوں پر تخریب کاری کے حملے کے پیچھے ایران نواز عناصر کا ہاتھ ہے۔امریکی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ چند روز قبل امارات کے قریب دو سعودی، ایک اماراتی اور ایک ناروے کے بحری جہازپر حملوں میں ایران کے حامی جنگجو گروپ ملوث ہیں۔خیال رہے کہ اماراتی وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ مشرقی ساحل کے قریب الفجیرہ ریاست سے ملحقہ عالمی پانیوں میں سعودی عرب سمیت متعدد دیگر ملکوں کے بحری جہازوںپرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تیل بردار جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔اماراتی حکومت کاکہنا ہے کہ وہ سمندر میں بحری جہازوں پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ تحقیقات میں ابوظبی کو دوسرے ملکوںکی طرف سے بھی تعاون حاصل ہے۔

مزید خبر یں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے اپنے بیجنگ حکومت کے ساتھ تعلقات کی حقیقت کو چھپاتی ہے۔ جب ہواوے کمپنی یہ کہتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کرتی تو یہ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کی افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کے دوران گرفتار ہونے والے امریکی شہری جان واکر لنڈھ کو امریکی وفاقی عدالت سے رہا کر دیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیل حکام نے بتایاکہ جان لنڈھ اپنی 20 سالہ قید کے 17 سال ... تفصیل