نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

حوثی ملیشیاءنے یمنی وزیر دفاع کے والد کا گھر دھماکے سے اڑا دیا

صنعاء(نیوز ڈیسک) یمن کے شہر ذمار میں حوثی ملیشیا نے یمنی وزیر دفاع محمد علی المقدشی کے والد شیخ علی احمد صلاح المقدشی کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔ذمار شہر میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ باغیوں نے چار منزلہ گھر کے کونوں میں شدید نوعیت کا دھماکا خیز مواد نصب کیا۔حوثیوں نے 2015 کے وسط میں ذمار شہر کے مشرقی حصے میں دو گھروں کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا۔ یہ گھر وزیر دفاع المقدشی اور ان کے والد کے زیر انتظام تھے۔یمن کی وزارت انسانی حقوق کی جانب سے حوثی ملیشیا پر یہ الزام عائد کیا جا چکا ہے کہ اس نے ستمبر 2014 میں آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے ملک کے مختلف صوبوں میں اپنے مخالفین کے 900 سے زیادہ گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔

مزید خبر یں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے اپنے بیجنگ حکومت کے ساتھ تعلقات کی حقیقت کو چھپاتی ہے۔ جب ہواوے کمپنی یہ کہتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کرتی تو یہ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کی افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کے دوران گرفتار ہونے والے امریکی شہری جان واکر لنڈھ کو امریکی وفاقی عدالت سے رہا کر دیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیل حکام نے بتایاکہ جان لنڈھ اپنی 20 سالہ قید کے 17 سال ... تفصیل