نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

الضالع میں یمنی فوج کا بڑا حملہ ، 97 حوثی ہلاک اور 120کو قیدی بنا لیا گیا

صنعاء(نیوز ڈیسک) یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثی ملیشیا کو الضالع صوبے کے شمال میں واقع شہر قعطبہ سے دور بھگا دیا۔ یہ پیش رفت شدید لڑائی کے بعد سامنے آئی جس کے دوران حوثیوں کے 97 ارکان مارے گئے اور 120 قیدی بنا لیے گئے جن میں کئی کمانڈر بھی شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج نے قعطبہ کے مغربی علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر اچانک حملہ کیا اور اس دوران متعدد عسکری گاڑیاں جلا دینے میں کامیاب ہو گئی۔یمنی فوج کی اسپیشل فورسز شہر کے علاقوں کو محفوظ بنانے اور حوثی ملیشیا کی بچی کھچی ٹولیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔اس سے قبل اتوار کے روز الضالع صوبے کے شمال میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 40 کے قریب حوثی ہلاک ہو گئے تھے۔ مارے جانے والوں میں کئی رہ نما شامل تھے۔ یہ لڑائی قعطبہ کے جنوبی علاقے کے علاوہ نقیل الشیم، حمران السادہ اور العباری کے علاقے میں ہوئی۔ اس دوران یمنی فوج نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔اسی طرح دمت شہر میں عینی شاہدین نے بتایا کہ مریس سے 20 حوثی ارکان کی لاشیں دمت پہنچائی گئیں۔

مزید خبر یں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے اپنے بیجنگ حکومت کے ساتھ تعلقات کی حقیقت کو چھپاتی ہے۔ جب ہواوے کمپنی یہ کہتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کرتی تو یہ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کی افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کے دوران گرفتار ہونے والے امریکی شہری جان واکر لنڈھ کو امریکی وفاقی عدالت سے رہا کر دیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیل حکام نے بتایاکہ جان لنڈھ اپنی 20 سالہ قید کے 17 سال ... تفصیل