حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

فرانس میں غیرمسلح افراد نے تاریخی محل سے 20 لاکھ یورو لوٹ لیے

بوینی (نیوزڈیسک) فرانس میں ایک تاریخی محل میں نامعلوم غیرمسلح افراد نے گھس کر مالکان کے ہاتھ پاﺅں باندھنے کے بعد وہاں سے قیمتی پتھر اور کم سے کم دو ملین یورو کی رقم چوری کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی استغاثہ نے بتایا کہ پیرس کے شمال مشرق میں سترہویں صدی کی حویلی کے مالکان کو چوروں نے یرغمال بنا کر تقریبا 20 لاکھ یورو (2.2 ملین ڈالر)لوٹ لیے۔مولن خطے کے پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق یہ واقعہ سترہویں صدی میں تعمیر ہونے والے وو لی ویسکاونٹ کے محل میں فجر سے پہلے پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بہ ظاہر چور مسلح نہیں تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ چھ نقاب پوش افراد نے محل کے مالکان 90 سالہ کاﺅنٹ پیٹریس ڈی ووگ اور 78 سالہ کاﺅنٹیس کرسٹینا کے ہاتھ اور پاﺅں رسیوں سے باندھے۔ انہیں مزید کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ذرائع نے بتایا کہ چوروں نے محل کا خزانہ کھولا اور خاص طور پر قیمتی پتھروں کو جن میں زمرد کے ٹکڑے بھی شامل تھے چرا لیے۔استغاثہ نے ورسیلس کے جوڈیشل پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔واکس ویکونٹے کے محل کو سالانہ 250،000 زائرین وزٹ کرتےہیں یہ محل فرانس میں 500 ہیکٹر اراضی کے ساتھ سب سے بڑی تاریخی نجی ملکیت ہے۔پیرس سے تقریبا 60 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع یہ کوٹھی 1656ءسے 1661ءکے درمیان تعمیر کردہ فن تعمیر کا ایک شاہکار۔ محل کے مالک نیکولس فوکیٹ سے شاہ لیوس14کو حسد ہوگیا جس نے فوکیٹ کو عمرقید کی سزا دے کر اس کے محل پرقبضہ کرلیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ شاہ نے محل میں اس کے اعزاز میں شاہانہ ضیافت کے بعد فوکیٹ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔نیکولس فوکیٹ کی گرفتاری کے بعد بادشاہ نے اس محل پر قبضہ کرلیا اور اس میں موجود خوبصورت اور قیمتی پتھر وہاں سے اٹھا لیے تھے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen