حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کیا جائے، سکھوں کا جینوا میں مظاہرہ

جنیوا(نیوزڈیسک)خالصتان 2020 میں دنیا کے نقشہ پر ابھر کررہے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکہ ، برطانیہ سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرے کے دوران کہی۔یورپ بھر میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے بھی ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں مقیم اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں 88 روز سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کر رکھاہے۔خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے اوربچوں پر بھی مظالم ڈھائے جارہے ہیں، بھارت کی اپوزیشن جماعتوں سمیت کسی کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کیا جائے اور غیر ملکی مبصرین کو وہاں جانے کی اجازت دی جائے اور وہاں جانے کے حوالے سے جو رکاوٹیں ہیں انھیں ختم کرائی جائیں۔فرانس سے بھی معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی کی قیادت میں ایک وفد نے مظاہرے میں شرکت کی اور سکھوں کو مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ مظاہرے میں سکھ کمیونٹی کے جوانوں کے ساتھ خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen