حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

امریکا کا ایران کے ایک اور اہم سینئر کمانڈر پر حملہ ،عبدالرضاشہلائی بچ نکلے

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے روز ہی پاسداران انقلاب کے ایک اور انتہائی اہم سینئر کمانڈر پر بھی حملہ کیا جو ناکام ہوگیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے روز ہی پاسداران انقلاب کے ایک اور انتہائی اہم سینئر کمانڈر عبدالرضا شہلائی پر یمن میں حملہ کیا گیا جو ناکام ہوگیا۔امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ عبدالرضا شہلائی پر فضائی حملہ کیا گیا لیکن امریکا کا یہ مشن ناکام ہوا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار کے انکشاف پر پینٹاگون نے انتہائی مخصوص آپریشن پر بات کرنے سے انکار کردیا۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ یمن دہشت گردوں اور امریکا کے دیگر دشمنوں کے لیے محفوظ مقام ہے، ہم نے 2 جنوری کو یمن میں فضائی حملوں کی رپورٹ دیکھی ہے لیکن امریکی محکمہ دفاع خطے میں ہونے والے مبینہ آپریشنز پر بات نہیں کرتا۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی کمانڈر عبدالرضا شہلائی پر الزام لگایا کہ وہ امریکی شہریوں اور عراق میں امریکی اتحادی فوجیوں سمیت دنیا بھر میں امریکی اتحادیوں کے طویل قتل و غارت گری میں ملوث ہے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen