بلوچستان کے اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منظوری
پاکستان بار کونسل کا خصوصی عدالت غیر قانونی قرار دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس : خورشید شاہ کے ریمانڈ میں 15دن کی توسیع
اغواء میں معاونت کیس : سینیٹر سرفرازبگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور
وزیراعظم کی شہباز شریف اورمریم کی کرپشن کے شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت
پنجاب میں آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی
مشرف کیس: پاکستان بار کونسل کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
احتساب عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے تا حکم ثانی استثنیٰ دے دیا
تازہ تر ین

امریکا نے ایران کے 8 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندی کا اعلان کردیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکا نے خطے کو غیر مستحکم کرنے کے الزام میں ایران کے 8 اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کردیا۔علاوہ ازیں امریکا نے کان کنی اور دھاتوں کی پیداوار کی 17 کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کردی جن سے ایران کو اربوں ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری نے وائٹ ہاﺅس میں بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا 8 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندی کے ساتھ ایران میں کان کنی اور دھاتوں کی پیداوار کی ایک درجن سے زائد کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں ہم ایرانی حکومت کی اربوں ڈالر کی امداد کو ختم کر دیں گے۔واشنگٹن کی جانب سے ایران کے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی، ایرانی مسلح افواج کے نائب چیف آف اسٹاف محمد رضا اشتیانی اور بسیج ملیشیا کے سربراہ غلام رضا سلیمانی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار پر پابندی عائد کی گئیں۔علاوہ ازیں امریکا نے کان کنی اور دھاتوں کی پیداوار کی 17 کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کردی جن سے ایران کو اربوں ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔محکمہ خزانہ کے سیکریٹری نے کہا کہ پابندیوں میں تین اداروں کا نیٹ ورک بھی شامل ہے جن کی شاخیں چین اور سیشلز میں ہیں جہاں ‘ایرانی دھاتوں کی مصنوعات کی خریداری، فروخت اور منتقلی ہوتی ہے۔اسٹیون میوچن نے کہا کہ ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانے کے ردعمل میں عہدیداروں اور کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایران کی معیشت کو متاثر کرنے والے اقدامات ‘اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک اس کی حکومت عالمی دہشت گردی کی مالی اعانت بند نہ کرے اور جوہری ہتھیاروں کے تلف کرنے کے عزم کا اظہار نہ کرے۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے عوام اور پوری دنیا سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے میزائل حملوں میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے اور کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ... تفصیل

ٹورنٹو(نیوزڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بچے کے ہمراہ کینیڈا میں قیام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے شاہی خاندان کی ناراضی کے باوجود شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کا اعلان کرکے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ مگر ان کی ... تفصیل