نواز شریف کی شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت
خیبرپختونخوا کابینہ سے تین وزراءکوفارغ کرنے بعد 9اراکین اسمبلی کے خلا ف کاروائی کافیصلہ
پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے، انتظامیہ کا اعلان
وزیراعلیٰ کے خلاف بغاوت کا الزام ،خیبر پختون خوا کابینہ سے 3 وزراءفارغ
وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی تقسیم کا عمل تیز ،سندھ میں بھی قرض کی فوری ادائیگی کا فیصلہ
بلاول بھٹو کاوسطی پنجاب میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

طالبان کا حملہ،قندھارائیرپورٹ کی سیکورٹی پر ماموردو امریکی فوجی ہلاک

قندھار(نیوزڈیسک) جنوبی افغانستان میں طالبان کے سڑک کنارے بم حملے سے دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔صوبہ قندھار میں ہونے والے حملے میں 2 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ادھرطالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے سے گاڑی تباہ ہوئی اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کے ریزولوٹ سپورٹ مشن برائے افغانستان نے جاری ایک بیان میں کہاکہ ہلاک ہونے والے افراد کے نام ابھی سامنے نہیں لائے گئے ۔صوبائی پولیس ترجمان جمال ناصر بارکزئی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی قندھار ایئرپورٹ کے نزدیک پیٹرولنگ پر مامور تھے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے گاڑی تباہ ہوئی اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ کامبیٹ آپریشنز کے 2014 میں ختم ہونے کے بعد گزشتہ سال امریکی افواج کے لیے طالبان سے سب سے خطرناک ثابت ہوا۔2001 میں امریکا کی قیادت میں افغانستان میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً 2 ہزار 400 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبر یں

 گواہاٹی(نیوزڈیسک) بھارت کے یوم جمہوریہ پر ریاست آسام یکے بعد دیگرے ہونے والے چار زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ ریاست آسام کے ضلع دیبر گڑھ میں 3 اور ضلع چاریڈیو میں ایک زور دار دھماکا ہوا ۔یہ دھماکے گورودارہ اور ایک بازار سمیت عوامی مقامات پر ... تفصیل

تہران(نیوزڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاہے کہ ایران سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر میجرجنرل قاسم سلیمانی کی بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے باوجود امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم کسی قسم کے مذاکرات سے ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ واشنگٹن حکومت کا تہران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے اس کے خلاف عائد پابندیاں اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات ایرانی وزیر ... تفصیل