بلوچستان کے اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منظوری
پاکستان بار کونسل کا خصوصی عدالت غیر قانونی قرار دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس : خورشید شاہ کے ریمانڈ میں 15دن کی توسیع
اغواء میں معاونت کیس : سینیٹر سرفرازبگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور
وزیراعظم کی شہباز شریف اورمریم کی کرپشن کے شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت
پنجاب میں آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی
مشرف کیس: پاکستان بار کونسل کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
احتساب عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے تا حکم ثانی استثنیٰ دے دیا
تازہ تر ین

ایرانی اپوزیشن کا سپریم لیڈر خامنہ ای سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ

تہران (نیوزڈیسک) ایران کی اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حکومت کو یوکرین کا طیارہ مار گرانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی گرین موومنٹ کے رہ نما مہدی کروبی نے ایک بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر ملک کی قیادت کے اہل نہیں رہے ۔ انہیں فورا اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔مہدی کروبی جو کئی سال سے گھر نظربند ہیں نے ایک بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر ملک کی قیادت سنبھالنے کے اہل نہیں رہے ، اس لیے انہیں عہدے سے سبکدوش ہونا پڑے گا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آپ کیسے کمانڈر انچیف ہیں کہ آپ کو یہ معلوم نہیں کہ آپ کی ماتحت فوج نے ایک مسافر جہاز کو میزائل مار کر اسے مارگرایا؟۔ آپ اس وقت کہاں تھے؟ جنہوں نے جرم کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور مسلسل تین دن تک دنیا کے سامنے جھوٹ کیوں بولا گیا۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے عوام اور پوری دنیا سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے میزائل حملوں میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے اور کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ... تفصیل

ٹورنٹو(نیوزڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بچے کے ہمراہ کینیڈا میں قیام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے شاہی خاندان کی ناراضی کے باوجود شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کا اعلان کرکے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ مگر ان کی ... تفصیل