بلوچستان کے اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منظوری
پاکستان بار کونسل کا خصوصی عدالت غیر قانونی قرار دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس : خورشید شاہ کے ریمانڈ میں 15دن کی توسیع
اغواء میں معاونت کیس : سینیٹر سرفرازبگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور
وزیراعظم کی شہباز شریف اورمریم کی کرپشن کے شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت
پنجاب میں آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی
مشرف کیس: پاکستان بار کونسل کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
احتساب عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے تا حکم ثانی استثنیٰ دے دیا
تازہ تر ین

قاسم سلیمانی خطے میں ایران کا نمائندہ تھا، حسن نصراللہ

بیروت (نیوزڈیسک)لبنان کی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ ملیشیا کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ‘قدس فورس’ کا کمانڈر قاسم سلیمانی خطے میں ایران کا نمائندہ تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلی ویژن تقریر میں حسن نصراللہ نے شام ، عراق ، اور یمن میں سلیمانی کا کردار تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ سلیمانی نے لبنان کےبے شمار دورے کیے تھے۔نصراللہ نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے ہم سے حزب اللہ کے جنگجو عراق بھیجنے کو کہا تھا۔عراقی الحشد ملیشیا کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے بارے میں بات کرتے ہوئے حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ المہندس خود کو سلیمانی کا سپاہی سمجھتے تھے۔نصراللہ نے دعوی کیا کہ اگرقاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس نہ ہوتے تو داعش خلیجی ممالک’ اور اس پورے خطے میں پھیل جاتی۔ لبنان سمیت پورے خطے کو سلیمانی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایرانی عوام نے بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کیا اور سلیمانی کی جنازے سے امریکیوں پر خوف طاری ہوگیا تھا۔حزب اللہ کے سربراہ نے ایران کی جانب سے یوکرین کے طیارے کے حادثے میں ہونے والی غلطی تسلیم کرنے کی تعریف کی اور کہا کہ یوکرینی جہازمیں حادثے کے دوران فوت ہونے والے زیادہ تر ایرانی شہری تھے۔ انہوں نے امریکا کو خطے کے تمام ممالک کی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے عوام اور پوری دنیا سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے میزائل حملوں میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے اور کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ... تفصیل

ٹورنٹو(نیوزڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بچے کے ہمراہ کینیڈا میں قیام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے شاہی خاندان کی ناراضی کے باوجود شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کا اعلان کرکے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ مگر ان کی ... تفصیل