حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

لندن میں حملہ کرنے والے شدت پسند کی سودیش امان کے نام سے شناخت

لندن(نیوزڈیسک ) جنوبی لندن میں راہ گیروں پر چاقو سے حملہ کرنے والے اور بعد میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سودیش امان کے نام سے کی گئی ہے۔ اسے حال ہی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے تین سال چار ماہ کی نصف سزا مکمل ہونے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ جنوبی لندن میں لوگوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ سودیش امان کے نام سے کی گئی ہے۔نومبر 2018 میں سودیش امان پر دہشت گردوں سے متعلق معلومات پر مشتمل دستاویزات رکھنے اور دہشت گردوں کی اشاعت کو پھیلانے کے جرائم ثابت ہونے پر تین سال اور چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ نومبر میں 2018ءکو اس نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے 13 جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ستریٹھم ہائی روڈ پر پیش آنے والے اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی زندگی خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen