پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد حماس ایران کی مدد نہ کرے، مصر

قاہرہ (نیوزڈیسک) مصر کے ایک سیکیورٹی وفد نے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایران اور حزب اللہ کے ساتھ تعلقات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حماس پر زور دیا ہے کہ وہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران سے اپنے تعلقات محدود کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی کے دورے آیا مصر کا اعلیٰ اختیاراتی سیکیورٹی وفد حماس کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسرائیل روانہ ہوگیا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مصری وفد نے غزہ میں حماس کی قیادت سے جنگ بندی پر قائم رہنے سمیت دیگر امور پربات چیت کی۔ یہ وفد اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی پر قائم رہنے اور غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مصر نے حماس پر زور دیا کہ وہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ باری کے ذریعے کشیدگی میں اضافہ نہ کرے بلکہ جنگ بندی کی شرائط کی پابندی کرے۔ ا س کے ساتھ مصری وفد نے حماس کے ایران اور حزب اللہ کے ساتھ تعلقات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔مصری حکام نے حماس پر زور دیا کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کے ساتھ اپنے روابط محدود کرے اور قاسم سلیمانی کے قتل کے رد عمل میں ایران کی مدد نہ کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ خطے کی دوسری ملیشیاﺅں کے ساتھ بھی اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے شام میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے جرمنی، روس اور ترکی کی قیادت پر مشتمل سربراہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ روس اور ترکی پر مشتمل ایک سربراہ اجلاس جلد ... تفصیل

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی عوام آزادانہ اور شفاف انتخابات کے مستحق ہیں۔ایک بیان میں پومپیو نے ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 7 زہار ایرانیوں کو پارلیمانی انتخابات میں نامزدگی ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاری اور توسیع پسندی کے دو نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اردن نے اسرائیلی وزیراعظم کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہودی آباد کاری کو یک ... تفصیل