پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

افریقی یونین کا لیبیا میں غیر ملکی مداخلت بند، سوڈان پرپابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

ادیس ابابا(نیوزڈیسک) افریقی یونین نے لیبیا میں جاری غیرملکی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیبیا کے معاملے کو غیر جانب دار رہنے اور وہاں پر جاری محاذ آرائی کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حل کرنے پر زور دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یونین نے افریقی ملک سوڈان پردہشت گردی کی پشت پناہی کے الزام میں عاید پابندیاں بھی فورا اٹھانے پر زور دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکوم ادیس ابابا میں ہونے والے یونین کے اجلاس کے آخر میںجاری کردہ اعلامیے میں لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کو واضح طور پر مسترد کردیا گیا۔ ادیس ابابا میں افریقی سربراہی اجلاس کے اختتام سے قبل مزید کئی گھنٹے اجلاس جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔افریقی سمٹ کا سالانہ اجلاس ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں دو دن تک جاری رہا۔ اجلاس میں لیبیا میں سیاسی حل، غیرملکی مداخلت بند کرنے اور لیبیا میں انتہا پسندی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔افریقی یونین کے امن و سلامتی کے کمشنر اسماعیل الشرقی نے کہا کہ افریقی رہ نماوں نے لیبیا کی صورتحال جاننے اور جنگ بندی کا احترام یقینی بنانے کے لیے ایک امن مشن لیبیا روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الشرقی نے برلن سربراہی اجلاس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا افریقی ساحل اور بحیرہ چاڈ کے راسے لیبیا سے آنے والے جنگجوﺅں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔سوڈان پر افریقی کمشنر برائے امن و سلامتی نے عبوری مدت میں پیشرفت کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ افریقی یونین کا متفقہ مطالبہ ہے کہ سوڈان کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالا جائے۔الشرقی نے مزید کہا کہ یونین کو سوڈان کی معاشی صورتحال پر بھی تشویش ہے۔یونین سوڈان کی حمایت کرتی رہے ی۔ادیس ابابا نے افریقی یونین سربراہی اجلاس کے دوسرے روز بھی بات چیت جاری رکھی۔اجلاس میں فلسطین ، کینیڈا ، ناروے کے وزیر اعظموں کے علاوہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے علاوہ ، سربراہان مملکت اور رکن حکومتوں کے اعلیٰ سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے شام میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے جرمنی، روس اور ترکی کی قیادت پر مشتمل سربراہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ روس اور ترکی پر مشتمل ایک سربراہ اجلاس جلد ... تفصیل

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی عوام آزادانہ اور شفاف انتخابات کے مستحق ہیں۔ایک بیان میں پومپیو نے ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 7 زہار ایرانیوں کو پارلیمانی انتخابات میں نامزدگی ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاری اور توسیع پسندی کے دو نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اردن نے اسرائیلی وزیراعظم کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہودی آباد کاری کو یک ... تفصیل