حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

جنگ میں جھونکے گئے 30 ہزار یمنی بچوں کی زندگیا ں خطرے میں پڑگئیں

صنعاء(نیوزڈیسک) یمن کی آئینی حکومت نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے یمن کے30 ہزار بچوں کو جنگ میں جھونکا گیا ہے جن کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں یمن کے سفیر عبداللہ السعدی نے عالمی ادارہ اطفال یونیسیف کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حوثی ملیشیا یمنی بچوں کے حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ حوثیوں کی طرف سے جنگ کے لیے بھرتی کیے گئے سیکڑوں بچے اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں اس وقت بھی جبری بھرتی کی وجہ سے حوثی ملیشیا کی صفوں میں ہیں۔السعدی نے حوثی ملیشیا کے زیر تسلط علاقوں میں بچوں کے حقوق کی پامالیوں کا پتہ چلانے کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام اور مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ایام میں یمن میں بچوں کے حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے جو بیانات اور تفصیلات سامنے آئی ہیں وہ حقائق کے مطابق نہیں۔یونیسیف کے اجلاس سے خطاب میں عبداللہ السعدی نے کہاکہ حوثی ملیشیا بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کرنے کے مذموم عمل کے لیے شہریوں کے اقتصادی اور معاشی مسائل سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے بچوں کو جنگ میں جھونکنے کے لیے نادار خاندانوں کو چند پیسوں کے بدلے بلیک میل کیا جاتا ہے۔انہوں نے یونیسیف اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان سنہ 2014ء میں طے پائے معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امدادی اداری بالخصوص یونیسیف یمن کی دستوری حکومت کے ساتھ مل کر یمنی بچوں کے مسائل کےحل میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔عبداللہ السعدی نے اپنے خطاب میں یمن میں بچوں کی بہبود اور بحالی کے لیے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے کی جانے والی مساعی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے یونیسیف پر زور دیا کہ وہ یمن میں جنگ زدہ علاقوں میں اپنے مراکز قائم کرے تاکہ متاثرہ بچوں کی بحالی میں مدد فراہم کی جاسکے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen