حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

مہاجرین کی یونان آمد پر مقامی لوگ برہم،پناہ گاہ نذر آتش کردی

ایتھنز (نیوزڈیسک) یونان کے جزیرہ لیسبوس میں مقامی لوگوں نے سکالا سیکا مینیاس میں قائم پناہ گزینوں کے ایک مرکز کو نذر آتش کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مذکورہ پناہ گاہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی طرف سے قائم کی گئی تھی تاہم رواں سال دو جنوری وہاں سے مہاجرین کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کے بعد اسے خالی کردیا گیا تھا۔گزشتہ روز کم سے کم 500 تارکین وطن 10 کشتیوںپر لیسبوس جزیرے پر پہنچے۔ انہیں دیکھ کر مقامی لوگ سخت برہم ہوئے اور انہوں نے ایک کشتی جس پر 50 افراد سوار تھے کو ساحل پراترنے سے روک دیا۔ مقامی لوگوں نے چیخ چیخ کرواپس ترکی جاﺅ کے نعرے لگائے۔ادھر دوسری جانب یونانی حکومت نے کہا کہ ترکی کی طرف سے مہاجرین کو روکنے کا فیصلہ تبدیل کرنے بعد ہزاروں کی تعداد میں مہاجرین سرحد پر جمع ہوگئے ہیں۔ حکومت کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی آمد یونان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔یونانی حکومت کے ترجمان اسٹیلیو بیٹساس نے کہا کہ ترکی کی حکومت مہاجرین کی نقل مکانی کی حوصلہ افزائی اور ترغیب دے رہا ہے۔ موجودہ صورت حال یونان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen