حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ترکی کا کسٹم ایجنٹ ایران کی سرحد کے نزدیک راکٹ حملے میں ہلاک

انقرہ (نیوز ڈیسک)ترکی کے محکمہ کسٹم کا ایک ایجنٹ ایران کی سرحد کے نزدیک علاقے میں ایک بس پر راکٹ حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔اس واقعہ کے بعد ترکی کی سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اطلاع دی کہ کسٹم کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا گیا ۔انھوں نے لکھا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کیا گیا ہے اور ان کا گھیراﺅ کر لیا گیا ہے لیکن انھوں نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ یہ حملہ آور کون تھے۔ترکی کے وزیر تجارت روشرپیک جان نے اس راکٹ حملے میں کسٹمز کے ایک ایجنٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ،ان میں چار کی حالت تشویش ناک ہے۔ترکی کے صوبہ اگری کے گورنر کے دفتر نے یہ اطلاع دی کہ کسٹمز کی بس کو دوگوبایزید کے علاقے سے غوربلک کے سرحدی گیٹ کی جانب سفر کے دوران میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد یہ سڑک سے اتر کر الٹ گئی تھی لیکن اس دفتر نے بھی حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ۔ترک حکام نے اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایران کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے کی جانب ایمبولینس گاڑیوں ، سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں کو روانہ کردیا تھا۔ترکی کے بعض میڈیا ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے) کے جنگجوﺅں نے یہ حملہ کیا ۔کرد باغیوں کی یہ جماعت ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں یہ زیادہ فعال ہے لیکن صوبہ اگری میں یہ اتنی متحرک نہیں ہے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen