حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

حزب اللہ ملیشیا کی عراق کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی دھمکی

بغداد(نیوز ڈیسک)عراق میں ایک شدت پسند گروپ حزب اللہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے ناپسندیدہ شخص انٹیلی جنس چیف مصطفیٰ الکاظمی کو وزیراعظم نامزد کیا گیا تو حزب اللہ پورے عراق کو جنگ کی آگ میں جھونک دے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق حزب اللہ ملیشیا کی طرف سے جاری کردہ ایک ایک بیان میں مصطفیٰ الکاظمی کو امریکا کا کٹھ پتلی قرار دیا اور کہا کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد ملیشیا کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے قتل میں الکاظمی کا ہاتھ ہے۔حزب اللہ ملیشیا کا کہنا تھا کہ عبدالمہدی ایک مناسب وزیراعظم تھے۔ انہیں ان کے عہدے پر دوبارہ بحال کرنا چاہیے۔ انہوں نے حدود سے تجاوز نہیں کیا ہے۔ اگر مصطفیٰ الکاظمی کو وزیراعظم نامزد کیا گیا تو حزب اللہ ملیشیا اس کے خلاف اعلان جنگ کرے گی اور پورے ملک کو آگ میں جھونک دے گی۔درایں اثناءعراق کے قائم مقام وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے صدر جمہوریہ عراق برہم صالح اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کو مکتوب ارسال کیے جن میں حمد علاوی کی طرف سے حکومت کی تشکیل میں ناکامی پر افسوس کا اظہارکیا گیا ۔انہوں نے عراق میں چار دسمبر کو پارلیمانی انتخابات کرانے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے انتخابات سے 60 دن قبل پارلیمنٹ تحلیل کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے انتخابات کے موقع پر بیلٹ بکس کے ساتھ ایک الگ بکس رکھنے کی تجویز دی ہے جن میں دستور میں ترامیم سے متعلق شہریوں سے رائے معلوم کی جائےگی۔عادل عبدالمہدی نے دستور کے تحت 76 دن میں حکومت کی تشکیل پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں دستوری، انتظامی اور سیاسی خلاءسے مسائل مزید گھمبیر ہو رہے ہیں۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen