لاہور ہائیکورٹ : جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کا کورونا وائرس کے باعث رہا قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد4000 سے متجاوز، پنجاب کے کیسز 2000 سے بڑھ گئے
طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور شریف برادران کی شوگر ملز سے ریکارڈ طلب کرلیا
سپریم کورٹ کا تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر دو ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم
گندم بحران: وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا
دنیا بھر میں کورونا کے مریض 13 لاکھ کے قریب، ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد
تازہ تر ین

بوکوحرام کے حملوں میں چاڈ اور نائجیریا میں 150سے زائد فوجی ہلاک

ابوجہ(نیوزڈیسک)بوکوحرام کے حملوں میں نائجیریا کے مشرقی صوبے بورنو میں کم از کم 50 فوجی اور چاڈ میں تقریبا ً100 فوجی مارے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چاڈ کے صدر ادریس دیبی نے بتایا کہ سات گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ حملہ چاڈ میں مسلح افواج کے خلاف عسکریت پسند گروپ کا اب تک کا سب سے بھیانک حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بوما میں اتوار کو ہوئے اس حملے میں ہم نے اپنے 92 جوان، نان کمیشنڈ افسران اور افسر کھودیے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہمیں اپنے اتنے ڈھیر سارے جوانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔بوکو حرام نے یہ حملہ لاک صوبہ میں بوما جزیرہ نما علاقے میں کیا، جس کی سرحدیں نائیجر اور نائجیریا سے ملتی ہیں۔چاڈ کے ایک سینئر فوجی افسرنے بتایاکہ دشمن نے اس علاقے میں ہماری افواج پر بہت شدید حملہ کیا۔”حملے کا شکار ہونے والی فوج کی مدد کے لیے اضافی نفری بھیجی گئی ہے۔ادھر نائجیریا میں بھی بوکو حرام نے ایک اور حملے میں نائجیریا کے کم از کم پچاس فوجیوں کو ہلا ک کردیا۔ عسکریت پسند تنظیم نے مشرقی صوبہ بورنو میں فوجیوں کو نشانہ بنایا۔نائجیریا کی وزارت دفاع کے ترجمان جان ایننچے نے دارالحکومت ابوجا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس افسوس ناک حملے میں نائجیریا کی فوج کے کئی جوان مارے گئے ہیں۔ایننچے نے حالانکہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی تاہم خبر رساں ایجنسی نے مقامی عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے میں پچاس اور پچہتر کے درمیان فوجی مارے گئے ۔ایننچے نے بتایا کہ یہ حملہ گونیری کے قریب ہوا جہاں ہتھیار اور گولہ بارود لے جارہی فوج کی ایک گاڑی پرعسکریت پسندوں نے حملہ کردیا۔ حملے میں گاڑی دھماکے سے اڑ گئی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔بوکو حرام کے یہ حملے اس عسکریت پسند تنظیم کی طرف سے چاڈ، نائجر اور کیمرون کے خلاف جاری حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہیں۔

مزید خبر یں

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کوورنا وائرس کوویڈ 19 کے مرض میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حالت اب بہتر ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بورس جانسن بغیر کسی آلہ کی مدد سے سانس لے رہے ہیں اور ان میں نمونیا کی ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک )امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس وائرس سے شدید متاثر یورپی ممالک اسپین اور اٹلی میں گزشتہ تین دن سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ میڈیارپورٹس ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک)ایران گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کرونا کے نتیجے میں مزید 136 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4083 ہو گئی جب کہ مزید 2274 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ... تفصیل