حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا ء کی رہائی کا اعلان

ڈھاکہ(نیوزڈیسک )بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کو مسلسل گرتی ہوئی صحت کے مدنظرجیل سے رہا کرنے اوران کا علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش حکومت کے ایک ترجمان نے بتایاکہ حزب اختلاف کی رہنما خالدہ ضیاء کو انسانی بنیادوں پر چھ ماہ کے لیے رہا کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی مسلسل گرتی ہوئی صحت کا علاج کرا سکیں، تاہم رہائی کا نوٹیفیکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا ۔ چوہترسالہ خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی دو مرتبہ وزیر اعظم رہ چکی ہیں اور سن 2018 سے جیل میں قید ہیں۔ انہیں بدعنوانی کے بعض کیسز کے سلسلے میں سترہ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن ان کی سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیاء کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات سیاسی محرکات کے سبب بنائے گئے تھے۔ ان دنوں وہ جوڑوں کے درد کی بیماری میں مبتلا ہیں اور کچھ دنوں سے ان کی حالت کافی خراب ہے۔بنگلہ دیش کے وزیر قانون انصاف انیس الحق نے خالدہ ضیاء کی رہائی کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو وزیر اعظم شیخ حسینہ کی ہدایت پر رہا کیا جارہا ہے لیکن ان کی رہائی اس کے شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ وہ ڈھاکہ میں اپنی رہائش گاہ پر ہی مقیم رہیں گی اور انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وہ اپنا علاج ملک کے کسی بھی ہسپتال میں کروا سکتی ہیں لیکن رہائی کی اس مدت کے دوران انہیں بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen