حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

امریکی فوج کے 227اہلکارکرونا سے متاثر،ایک کنٹریکٹر ہلاک

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اہل کاروں میں کرونا وائرس کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کے روز جاری بیان میں بتایا گیا کہ متاثرہ شخص امریکی میرینز کے شعبے میں کام کرتا ہے۔ وہ آخری مرتبہ 13 مارچ کو ڈیوٹی پر آیا تھا۔ متاثرہ اہل کار اپنے گھر کے اندر قرنطینہ میں رہے گا اور متعلقہ حکام اس کی حالت کا جائزہ لیتے رہیں گے۔بیان کے مطابق وزارت دفاع کی طبی ٹیم نے متاثرہ شخص کے کام کی جگہ کو جراثیم سے پاک کر دیا ہے۔دوسری جانب پینٹاگان نے دنیا بھر میں امریکی عسکری اہل کاروں کی نقل و حرکت کو دو ماہ کے لیے منجمد کر دیا ہے۔ اس میں لڑائی کے علاقوں میں فوجیوں کا بھیجا جانا اور ان کی وطن واپسی کا عمل شامل ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کرونا کی وبا پر قابو پانے کی کوشش ہے۔امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیر دفاع مارک ایسپر نے بیرون ملک پینٹاگان کے تمام شہری اور عسکری ملازمین اور اہل کاروں کی نقل و حرکت کو 60 روز کے لیے روک دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ فیصلے میں مذکورہ ملازمین کے اہل خانہ بھی شامل ہیں جو ان کے ساتھ بیرون ملک رہ رہے ہیں۔فیصلے کا اطلاق بیرون ملک تعینات امریکی مسلح افواج کے تقریبا 9 لاکھ اہل کاروں پر ہو گا۔بیان کے مطابق اس فیصلے کے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر اثر انداز ہونے کی کوئی توقع نہیں ہے۔ مذکورہ انخلا کا عمل افغان طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے 135 روز بعد مکمل ہونا ہے۔امریکی وزارت دفاع کے مطابق 227 حاضر سروس اہل کار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس دوران وائرس کے سبب ایک کنٹریکٹر بھی فوت ہو گیا۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen