حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

دبئی کا تمام سرکاری محکموں کو100 فی صد آن لائن ڈیوٹی انجام دینے کا حکم

ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی کی حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو ایک سرکلر کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا کی وبا کے خطرے کے پیش نظر دفاتر کے بجائے گھروں اور اپنی قیام گاہوں سے کام جاری رکھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارہ دبئی کی طرف سے جاری کردہ سرکلرمیں تمام حکومتی اداروں سے کہا گیا کہ وہ 29 مارچ تک ورکنگ سسٹم کو آن لائن کرنے کے 100 فی صد انتظامات مکمل کریں۔ یہ اقدام شہریوں کی کرونا وائرس سے بچائو کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔امارہ دبئی کی ایگزیکٹو کونسل نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ملازمین اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے ورکنگ سسٹم میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایک طرف کرونا وائرس سے شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنا اور دوسری طرف سرکاری اداروں کے کام اور معیار کو برقرار رکھنا ہے۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اتوار کی صبح تک پبلک ٹرانسپورٹ، میٹرو سروس اور دیگر سرکاری اور پبلک مقامات پر جراثیم کش اسپرے کرنے کا اعلان کیا ۔ اسپرے کے اوقات میں شہریوں کو ان مقامات میں داخلے سے سختی سے روکا گیا ۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen