حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

اسرائیل نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے جوہری بنکر کھول دیا

مقبوضہ بیت المقدس (نیوزڈیسک)اسرائیلی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کے نزدیک پہاڑیوں میں واقع ایک جنگی بنکر کو کھول دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بنکر کا نام نیشنل مینجمنٹ سنٹر ہے اور یہ کوئی ایک عشرہ قبل تعمیر کیا گیا تھا۔یہ ایران کے جوہری پروگرام اور اس کی جانب سے لبنان کی حزب اللہ ملیشیا اور فلسطینی تنظیم حماس کو مبینہ طور پر میزائل مہیا کرنے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔اسرائیل کو یہ خطرہ لاحق رہا ہے کہ ایران اور اس کی آلہ کار تنظیمیں ان ہتھیاروں سے حملہ آور ہوسکتی ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق یہ بنکر اقامتی کوارٹروں اور کمانڈ کی تنصیبات پر مشتمل ہے اور ان تک مقبوضہ بیت المقدس میں واقع حکومت کے کمپلیکس اور تل ابیب کی جانب جانے والی مغربی پہاڑیوں سے رسائی ہوسکتی ہے۔ایک اسرائیلی عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ بنکر کرونا وائرس کے انتظام ، کنٹرول اور نگرانی کا ایک اہم آلہ ہے۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بحران کچھ عرصہ کے لیے موجود رہے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ بنکر اس بحران سے نمٹنے کے لیے بالکل متعلق ہے۔ہم کسی میزائل حملے کی زد میں نہیں کہ جس کے لیے ہمیں زیر زمین جانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen