حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

بھارتی دارالحکومت میں کورونا کے شبے میں تبلیغی مرکز سیل کردیا گیا

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نظام الدین ایریا کے تبلیغی مرکز سے 200 افراد میں کورونا کی علامات سامنے آگئیں جس کے بعد بھارتی حکام تبلیغی جماعت کے 200 افراد کو کورونا ٹیسٹ کے لیے اپنے ساتھ لے گئے۔دہلی حکومت کے مطابق لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد تبلیغی مرکز میں سماجی دوری کی پابندی نہیں کی گئی تھی۔ نئی دہلی میں تبلیغی جماعت کے ریاستی ہیڈکوارٹر ‘مرکز نظام الدین’ میں قواعد کے برخلاف 13 سے 15 مارچ تک اجتماع کیا گیا جس میں تقریباً 2 ہزار افراد شریک ہوئے۔دہلی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ یہاں موجود 24 افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اجتماع میں شرکت کرنے والے 7 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔دہلی پولیس نے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ مرکز کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ‘تبلیغی جماعت کا کہنا ہے کہ اجتماع کے دوران سماجی دوری کا قانون توڑنے کا الزام غلط ہے جبکہ یہ بھی افواہ ہے کہ مرکز میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد موجود ہیں۔تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے اچانک لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا اور متعدد لوگ پھنس کر رہ گئے، ایسے میں مرکز کے پاس اپنے گھروں سے دور رہ جانے والوں کو پناہ دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا البتہ ان افراد کو تمام حفاظتی اقدامات کے تحت اجتماع میں جگہ دی گئی۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen