حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

دنیا بھر میں کورونا کے 785777 مریض،ہلاکتیں 37815ہوگئیں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 785777 ہو چکی ہے، اس وائرس نے اب تک 37815 افراد کی جان لی ہے جبکہ اس کے 165607 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے دْگنی ہو گئی ہے جہاں ایک ہی روز میں 20 ہزار مریضوں کا اضافہ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 253 ہو گئی۔نیو جرسی کے نرسنگ ہوم میں 8 افراد چل بسے، نیویارک میں میتوں کی منتقلی کے لیے کنٹینرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔امریکا میں کورونا وائرس سے منگل کو 565 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 3165 ہونے کے بعد چین میں اموات کی تعداد کے قریب پہنچ گئی ہے۔اس تازہ صورتِ حال کے بعد پابندیاں ہٹانے کا اعلان کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔دوسری جانب 5 منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی امریکی کمپنی کی کٹ پیش کر دی۔کورنا وائرس کی وجہ سے اسپین اور اٹلی میں قیامت کے مناظر سامنے آ رہے ہیں، ان دونوں ملکوں میں لاک ڈاون کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 101739جبکہ اس سے اموات 11591 ہو چکی ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 87956جبکہ اموات 7716 ہو چکی ہیں۔کورنا وائرس سے متحد عرب امارات میں 611افراد بیمار ہوئے ہیں، جبکہ دبئی کے علاقے الراس میں مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen