حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

امریکا نے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی کی توسیع کردی

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا نے ایران کو جوہری پابندیوں پر دی گئی نرمی میں مزید توسیع کرتے ہوئے روس، یورپی ممالک اور چینی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سیکریٹر اسٹیٹ مائیک پومپیو پابندیوں میں توسیع کے حوالے سے دستاویزات پر دستخط کیے تاہم انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر پابندیاں جاری رکھنے کا عزم کیا۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کا پھیلاؤ ناقابل قبول ہے، ایرانی حکومت کی جوہری بدمعاشی عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرات میں سے ایک ہے۔رپورٹ کے مطابق ان معاملات سے باخبر سابق اور موجودہ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پومپیو نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی تھی جن میں 2015 کے جوہری معاہدے کے چند نکات شامل ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ نے ان شقوں کو اب تک ختم نہیں کیا ہے۔امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خزانہ اسٹیون منوچن نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اندرونی مباحثے میں دلائل دئیے تھے کہ کورونا وائرس کے باعث ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen