نئی دہلی (نیوزڈیسک )بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیاتاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے بتایاکہ مگ 29 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ جالندھر کے قریب حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا اور پائلٹ کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھی سکم کے علاقے میں ایک بھارتی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی اور ہیلی کاپٹر میں سوار 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا
دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل
غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل