حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

امریکا نے ڈبلیو ایچ اوکی فنڈنگ کیلیے جرمنی کی اپیل مسترد کردی

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے میں ناکام رہنے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کو مالی امداد فراہم کرنے سے متعلق جرمنی کی درخواست مسترد کردی ہے اورکہاہے کہ عالمی ادارہ صحت کرونا کی وبا روکنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ پومپیو نے اپنے جرمن ہم منصب ہیکو ماس کے اس خط کا جواب دیا جس میں انہوں نے امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ فنڈز منجمد ہونے کے باوجود کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی مدد کرے۔پومپیو نے کہا کہ جنیوا میں مقیم ایجنسی کی طویل عرصے سے غلطیاں کرنے کے باوجود امریکا نے اس کی مدد کی۔ گذشتہ برسوں میں امریکا ڈبلیو ایچ او کو سب سے زیادہ فنڈز فراہم کرتا رہا ہیرہا ہے۔ اس ادارے نے چین کے کمیونسٹ نظام کے ساتھ ساز باز کیا جس کے نتیجے میں کرونا وبا پوری دنیا میں پھیل گئی۔پومپیو نے مزید کہا کہ امریکا ڈبلیو ایچ اوکی کارکردگی ، شفافیت اور احتساب میں خصوصی دلچسپی ظاہر کررہا ہے۔ ہمیں ایک طاقتور بیوروکریٹک تنظیم کی نہیں بلکہ موثر اور قابل اعتماد عالمی اداروں کی ضرورت ہے۔جرمن وزارت خارجہ نے ماس اور پومپیو کے مابین خطوط کے تبادلے کی تصدیق کی ، لیکن اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ برلن میں امریکی سفارتخانے نے بھی سفارتی خط و کتابت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

مزید خبر یں

دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل

غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل

AqwaaleZareen