واشنگٹن(نیوزڈیسک )وائٹ ہاؤس میں امریکی حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں میں کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ میں ہر کسی کے لیے حفاظتی ماسک پہننا لازمی ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ہر کسی کو ماسک پہننے کا حکم دیا ہے تاہم وہ خود کوئی ماسک نہیں پہنیں گے۔ انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے بھی قریب نہیں جاتے، اس لیے انہیں ماسک پہننے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کئی دنوں سے اس کوشش میں ہیں کہ وہ امریکا میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے اب تک نافذ کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کر دیں۔
دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل
غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل