کابل (نیوزڈیسک)افغان سکیورٹی فورسز نے جنوبی ایشیا میں داعش تنظیم کے تین سینئر لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے، ان میں گروپ کا علاقائی قائد بھی شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ اور خفیہ ایجنسی نظامت عامہ برائے قومی سلامتی ( این ڈی ایس) نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں داعش کے سربراہ ابو عمر خراسانی کو اس گروپ کے شعبہ جاسوسی کے سربراہ اور افسرتعلقات عامہ کے ساتھ دارالحکومت کابل سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ این ڈی ایس علاقائی دہشت گرد گروپوں کے سینئر لیڈروں کا سراغ لگانے کے لیے جامع اہدافی کارروائیاں جاری رکھے گی اور ان دہشت گرد گروپوں کے مشترکہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا جائے گا۔جنوبی ایشیا میں داعش نامی تنظیم افغانستان کے شمالی علاقوں میں موجود ہے لیکن اس نے ملک کے جنوب میں بھی حالیہ مہینوں میں بڑے حملے کیے ہیں اور کابل میں اقلیتی گروپوں پر تباہ کن حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔افغان سکیورٹی فورسز نے گذشتہ بدھ کو داعش اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے آٹھ جنگجوؤں کو گرفتار کیا تھا۔ان پرکابل میں سکھ عبادت گزاروں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل
غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل