تہران(نیوزڈیسک)ایران نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید پابندیوں میں مزید نرمی کردی ہے اور منگل سے ملک بھر میں تمام مساجد کو دوبارہ کھول دی گئیں۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اسلامی ترقیاتی تنظیم کے ڈائریکٹر محمد قْمی کے حوالے سے بتایا کہ مساجد کو کھولنے کا فیصلہ وزارت صحت کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کو آیندہ ہفتے اتوارسے اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں ایرانی شہروں کے درمیان سفر پر عاید پابندی بھی ختم کی جاچکی ہے اور بڑے خریداری مراکز اور شاپنگ مالوں میں کاروباری سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں۔دریں اثناء ایرانی صدر نے صنعت ، معدنی وسائل اور تجارت کی وزارت میں تبدیلی کااعلان کیا ہے۔اس فیصلے کا مقصد قومی معیشت کی بحالی ہے۔انھوں نے حسین مدرس خیابانی کو رضا رحمانی کی جگہ وزارت کا نیا نگران سربراہ مقرر کیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ رضا رحمانی کو کیوں برطرف کیا گیا ہے۔ایرانی صدر نے خیابانی کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں کار کی قیمتوں میں استحکام لائیں، ملکی پیداوار کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں اور تیل کے علاوہ باقی اشیاء کی برآمدات میں اضافہ کریں۔
دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل
غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل