قاہرہ (نیوزڈیسک)کرونا وائرس مصری پارلیمنٹ میں پہنچ گیا۔ ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ایک گروپ کے ذریعہ مصری پارلیمنٹ کے ارکان نے اپنی کولیگ قاہرہ گورنری سے رکن پارلیمنٹ شیرین فراج کی کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔ انہیں قصر العینی اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔مصری پارلیمنٹ کے سکریٹری جنرل محمود فوزی نے بتایا کہ انہیں خاتون رکن کے کرونا کا شکار ہونے کی مصدقہ اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اتوار کو پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔قبل ازیں مصری ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ وزیر صحت کی معاون خصوصی نیفین النحاس بھی کرونا کا شکار ہوگئی ہیں۔ کرونا کا شکار ہونے کے بعد انہیں 9 مئی کو اسماعیلیہ گورنری میں ابو خلیفہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دبئی (نیوزڈیسک)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل کا قانون مسترد کر دیا۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ... تفصیل
غزہ سٹی(نیوزڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو ... تفصیل
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف ... تفصیل